سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن قانونی طور پر نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہوگیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ 90 دن میں نئی حلقہ بندیاں کرنا نا ممکن ہوگا، از سر نو حلقہ بندیاں کرنا اب آئینی تقاضہ ہے۔
یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں نئی مردم شماری کی منظوری متفقہ طور پردی گئی۔