لاہور (صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنوں اوررہنمائوں کے گھر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن پولیس سڑکوں پرلا اینڈ آرڈو کوکنٹرول کریگی، انویسٹی گیشن اورسی آئی اے پولیس رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پرچھاپے ماررہی ہے ، کسی بھی احتجاج کی صورت میں مظاہرین کو فوری حراست میں لیا جائیگا، پولیس کو کارکنوں کی فہرستیں دوبارہ فراہم کردی گئیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کوزمان پارک سے گرفتارکرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے گی۔ عمران خان کوکہاں رکھا جائے گا اس بات کا فیصلہ اسلام پولیس کریگی۔