• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دل کھول کر کرپشن میں مصروف رہے، ضیاءعباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے،عمران خان اپنے مخالفین کو چور اور ڈاکو کا شور مچا کر خود دل کھول کر کرپشن میں مصروف رہے، توشہ خانہ کیس میں عمران کو ملنے والی سزا ان کی اپنی مخالف دشمن پالیسی کا حصہ ہے، انہوں نے توشہ خانہ کیس میں دانستہ عدالت کو مذاق بنایا اور اپنے وکیل کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا اور دانستہ کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی،عمران خان کو عدالتی نظام کو مذاق بنانے کا خمیازہ مل گیا ہے، انہوں نے عدم اعتماد کے بعد سے ہر ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ کیس نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان اپنے مخالفین کو چور اور ڈاکو کا شور مچا کر خود دل کھول کر کرپشن میں مصروف رہے۔
ملک بھر سے سے مزید