• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثہ: مقامی افراد زخمی مسافروں کی مدد کو دوڑے چلے آئے


ضلع سانگھڑ میں ٹرین حادثے اور گاڑی الٹنے کی آوازیں سنتے ہی مقامی افراد مدد کو دوڑے چلے آئے۔

ٹرین حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کاموں میں بڑا حصہ لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گدھا گاڑیوں، رکشوں، ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر ڈال کر اسپتال پہنچایا۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں 80 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹرین حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ روٹ پر موجود اپ ڈاؤن کی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دو امدادی ٹرینیں حیدرآباد اور سکھر سے روانہ کر دی گئی ہیں۔ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں 18 گھنٹے لگ سکتے ہیں، بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر ٹریک کی بحالی میں بھی وقت لگے گا۔

قومی خبریں سے مزید