• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

نوابشاہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریک بلکل ٹھیک تھا، ٹرین 50 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار پر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر رفتار کی حد 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تک مقرر ہے۔  

ٹرین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹرین میں مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں جن میں سے 10 حادثے کا شکار ہوئیں۔

ٹرین ڈرائیور نے یہ بھی بتایا کہ ٹرین کو حادثہ سہ پہر ایک بجکر 15 منٹ پر پیش آیا۔

قومی خبریں سے مزید