• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ٹک ٹاکر مہک بخاری اور انکی والدہ نوجوانوں کے قتل میں مجرم قرار

تـصویر بشکریہ: بی بی سی نیوز۔
تـصویر بشکریہ: بی بی سی نیوز۔

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر مہک بخاری اور انکی والدہ کو نوجوانوں کے قتل میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ 

لیسٹر سے برطانوی میڈیا کے مطابق ماں بیٹی پر دو نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت سڑک حادثے میں مروانے کا الزام تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے شریک ملزمان ریکھان کاروان اور رئیس جمال کو بھی قتل میں ملوث قرار دیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق چاروں ملزماں کو سزا یکم ستمبر کو سنائی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ کی وجہ ٹک ٹاکر کی والدہ کو ایک مقتول کا بلیک میل کرنا بتائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید