• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ڈبل کیبن میں سوار مسلح شخص کا معمر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد


سیکیورٹی گارڈ نے روکنے کی جرات کیوں کی؟، لاہور کے علاقے ڈيفنس کے کمرشل ایریا میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح شخص نیچے اتر آیا اور  فائرنگ کر ڈالی، معمر گارڈ پر تشدد بھی کیا۔

دو روز پہلے پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

تشدد سے متاثرہ شخص عباس علی کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گيا ہے کہ گاڑی میں سوار 5 مسلح افراد نے تشدد کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی جانب سے  جان سے مارنے کی نیت سے سیدھے فائر بھی کیے گئے لیکن خوش قسمتی سے ہم بچ گئے۔

سیکیورٹی گارڈ کو  بچانے کی کوشش کرنے والوں پر بھی تشدد کیا گيا، اس کے بعد تمام افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید