قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کےلیے ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم سے مشاورت ہوگی جس مں اپنے نام دوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ ساتھیوں کے مشورے سے اپنے 3 نام 90 فیصد فائنل کرلیے ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف نے نام فائنل کر لیے، آپ سے مشاورت بے معنی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ جو مرضی کہہ لیں میری اپنی سوچ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جج یا جرنیل کوئی نگراں وزیراعظم ہوگا؟ جس پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ’میرے تینوں نام بس پاکستانی ہوں گے۔‘