لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پارکنگ ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ویڈیو مں پارکنگ کمپنی کے ملازم پر 3 سے 4 افراد کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تشدد کا شکار ہونے والے پارکنگ ملازم کا کہنا ہے کہ اس نے غلط پارکنگ سے منع کیا جس پر ڈرائیور طیش میں آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہی معمر گارڈ پر مسلح افراد کے تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی۔
اُس واقعہ کا مقدمہ تو درج ہوچکا، لیکن تین روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔