• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈرون کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بےنقاب

لاہور میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا جس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں کہا گيا ہے کہ ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کےلیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا تھا۔

سرحدی علاقے میں چھاپا مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی، ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جانے والا ڈرون بھی قبضے میں لے لیا۔

اسمگلرز کو سرحد پار سے بھی سپورٹ حاصل ہے، کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ ان کی شناخت عبدالرزاق، جیدا، شرافت، مصطفیٰ اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی ہے۔

لاہور میں بھارتی سرحد کے قریب ماضی قریب میں منشیات لے جانے والا ڈرون گر کر تباہ ہونے کے باعث پکڑا بھی گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید