بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوسرے روز بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کو بدتمیز قرار دے دیا۔
سمرتی ایرانی کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے لوک سبھا سے جاتےہوئے فلائنگ کس کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ میں کسی مرد کی جانب سے بدتمیزی کا رویہ نہیں دیکھا گیا۔
سی سی ٹی وی نکلوا کر راہول گاندھی کیخلاف ایکشن لیا جائے۔ بی جے پی کی خواتین ارکان نے اسپیکر کو شکایت درج کرا دی۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے رہنما نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اراکین پارلیمنٹ کو بھائی، بہن کہتے ہیں۔ ان کا اشارہ کسی مخصوص شخصیت کی جانب نہیں تھا۔