امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیف دینے پر معافی مانگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 16ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے، ان کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں، بس اقتدار چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیے اور پیٹرول بم گرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔