پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے کا جائزہ لے رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں حکمت عملی پر یہ معاملہ زیر غور آیا۔
حکومت اگلے انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا سوچ رہی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے کہ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں میں چھ ماہ لگیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے 90 دن 14 اپریل اور خیبرپختونخوا کے 18 اپریل کو پورے ہو رہے ہیں۔