سینیٹ اجلاس میں وقت پر الیکشن کروانے کی قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نگراں حکومت صرف عبوری مدت کے لیے روز مرہ کے فیصلے کرسکتی ہے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی رو سے الیکشن کا انعقاد کرے۔
سینیٹر رضا ربانی بولے ایوان سے چھپا کر بلز کو منظور کرنے کا عمل حکومت نے شروع کیا، آج ایک ممبر نے ایک قرارداد کا ایوان کو نہیں بتایا، صرف وزیر قانون کو دکھا کر قرارداد پیش کی، وہ قرارداد کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔