سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )ملک کے دیگر ریلوے اسٹیشنوں کی طرح سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن کی بحالی اور خوبصورتی کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا چکا ہے۔یادرہے کہ سیالکوٹ کا تاریخی ریلوے اسٹیشن محکمہ کی عدم توجہگی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ۔پلیٹ فارم دو کا چھت، فرش، اسٹیشن ماسٹر ہاوس ،ڈاکٹر ہاوس، ریلوے گودام،اور ہیڈ برج سمیت ریسٹ ہاوسز کی حالت زار ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔