کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 15 پیسے کم ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کا اضافہ، یورو کی قیمت میں بھی 1.80 روپے کا اضافہ، پاؤنڈ 3روپے تک مہنگا ہو گیا ، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کے اضافے سے 287.00 روپے سے بڑھ کر 287.25 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 287.90 روپے سے کم ہو کر 287.75 روپے پر آگئی، دوسری جانب 25 پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 291.50 روپے سے بڑھ کر 291.75 روپے اور قیمت فروخت 294.50 روپے سے بڑھ کر 294.75 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.80 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 320.00 روپے سے بڑھ کر 321.80 روپے اور قیمت فروخت 323.20 روپے سے بڑھ کر 325.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.30 روپے کے اضافے سے 371.30 روپے سے بڑھ کر 373.30 روپے اور قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 374.00 روپے سے بڑھ کر 377.00 روپے ہو گئی۔دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 14 پیسے کے اضافے سے 287.60 روپے ہو گیا۔