• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر اسحاق ڈار کے اثاثے بھی غیرمنجمد کر دیئے

لاہور (نمائندہ جنگ) شہباز شریف فیملی کے بعد اسحاق ڈار کو بھی ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت لاہور نے سینیٹر اسحاق ڈار کے اثاثے بھی غیرمنجمد کر دیئے۔سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی ریلیف مل گیا،عدالتی احکامات کی روشنی میں نیب نے بھی ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔ ماضی میں منجمد ہونے والی اسحاق ڈار کی جائیدادیں بھی ریلیز کر دی گئیں۔ خصوصی عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کو ریلیف دیا۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں نیب نے بھی ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں اسحاق ڈار کی لاہور میں جائیدادوں کو ڈی فریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید