صوابی( نمائندہ جنگ)آدینہ ضلع صوابی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ ساتھی زخمی ہو گیا ۔ موضع ڈاگئی میں پیسوں کے لین دین پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا بیوہ بہار علی سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر بہار علی کو مبینہ طور پر عمران ولد جوہر علی اور نثار ولد خان محمد ساکنان ڈاگئی نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل پیسوں کالین دین بیان کی ہے احمد علی سکنہ آدینہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ان کا بھتیجا سکندر ولد قاسم جاں بحق جب کہ اس کا ساتھی شہزاد زخمی ہو گیا ۔