• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کوک نے اسپاٹی فائے پر ہیری اسٹائلز اور جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا

جنگ کوک، فائل فوٹو
جنگ کوک، فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

جنگ کوک نے 14جولائی کو اپنا سولو گانا ’سیون(Seven)‘ ریلیز کیا تھا جس نے دنیا کے سب سے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے پر صرف 27 دنوں میں 3 سو ملین اسٹریمز کو عبور کرلیا۔

ورلڈ میوزک ایوارڈز (WMA) کے مطابق، کورین گلوکار کے اس گانے نے تمام مرد گلوکاروں کے گانوں کے مقابلے میں اسپاٹی فائی پر اب تک سب سے کم وقت میں 300 ملین اسٹریمز تک پہنچنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ 

جنگ کوک سے پہلے گلوکارہ مائلی سائرس کے گانے’فلاورز‘ نے اسپاٹی فائے پر صرف 20 دنوں میں 300 ملین اسٹریمز حاصل کی تھیں۔

اس طرح جنگ کوک کا گانا ’سیون(Seven)‘ اسٹریمنگ سروس پر کم وقت میں زیادہ اسٹریمز حاصل کرنے والے گانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

جنگ کوک نے یہ نیا ریکارڈ بنانے کے بعد گلوکار ہیری اسٹائلز اور جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 36 دنوں میں سب سے زیادہ اسٹریمز حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید