چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تعریف کردی۔
لاہور میں گفتگو کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی بہت اچھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، وہ ملک کی بہتری کےلیے کام کریں گے۔
چیئرمین آئی پی پی نے مزید کہا کہ انوار الحق کاکڑ بہت اچھے اور صاف آدمی ہیں، ہم اُن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے، مہنگائی کو قابو کرنے کےلیے جو ہوسکا کریں گے۔