• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیرِ اعظم  انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ نامزد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

جیو نیوز کے اینکر پرسن سلیم صافی سے گفتگو میں انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ بطور نگراں وزیر اعظم سیاسی غیر جانب داری ثابت کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا بنیادی ذمے داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید