• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد متعدد علاقے زیرِ آب


راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد علاقے زیرِ آب آگئے۔ صادق آباد، ڈھوک کالا خان اور بوہڑ بازار میں پانی جمع ہوگیا شہر میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واٹر اینڈ سینٹائزیشن ایجنسی (واسا)  کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) محمد تنویر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ راولپنڈی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر بھی پانی کی سطح 12 فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش سے شہر کی مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، محکمہ واسا کا عملہ مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید