سابق وزیراعظم شہباز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے رخصت کیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر انوارالحق کاکڑ سے الوداعی مصافحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا "بیسٹ آف لک کاکڑ صاحب" ۔
واضح رہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
شہباز شریف 16 ماہ اس ملک کے وزیراعظم رہے۔
سبکدوش وزیراعظم کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے انوار الحق کاکڑ نے عہدے سے سبکدوش ہونے والے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کیا۔