ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنما دلاور حسین سعیدی بنگلادیشی جیل میں 83 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جس کے خلاف ہزاروں مشتعل مظاہرین نے پیر کو احتجاجی مارچ کیااور زور دار نعرے لگائے۔دلاور حسین سعیدی بنگلادیش کی حزب اختلاف کے نائب صدر تھےجن کا انتقال جیل کے اسپتال میں ہوا۔ انہیں جنگی جرائم کی عدالت کی طرف سے سزا دی گئی تھی۔ان کے انتقال کے بعد ہزاروں مشتعل مظاہرین نے اسپتال کے باہر ایک بڑا احتجاج کیا۔