تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے صمصام بخاری نے کہا ہے کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا، نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔
صمصام بخاری نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات بھی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری چند روز میں پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔