• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی نے بغیر دستخط کیے 13 بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیے، ذرائع

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس کو بھجوادیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر نے جو بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اُن میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل شامل ہے، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔

صدر نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی اور امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل بھی واپس بھجوادیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل بھی وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل اور نیوز پیپرز، نیو ز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل پرائم منسٹر آفس کو واپس بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر نے جو بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اُن میں ہورائزن یونیورسٹی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل بھی شامل ہیں۔

صدر نے این ایف سی انسٹیٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوادیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید