• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے این اے 131 میں دوبارہ گنتی، چیئرمین PTI کی درخواست غیرمؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیرمؤثر ہو چکی۔

وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیرمؤثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملے پر مزید کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے این اے131 میں دوبارہ گنتی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سعد رفیق کی درخواست پر این اے131 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

قومی خبریں سے مزید