• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈکپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بین اسٹوکس کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ جوز بٹلر ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 ون ڈے میچز کی سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید