• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ کے مناظر نے مجھے دہلا کر رکھ دیا ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ میں اقلیتوں کی املاک پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جڑانوالہ کے مناظر نے انہیں دہلا کر رکھ دیا ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت تمام پاکستانیوں کا مساویانہ تحفظ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید