• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس شاہ ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے پولیس کا دادو میں آپریشن شروع ،متعدد افراد زیر حراست

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند کی سربراہی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لئے 4اضلاع کی پولیس نے دادو میں آپریشن شروع کر دیا ہے ‘دادو شہر کو آنے جانے والے تمام راستے سیل کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا میں ملوث ملزمان اورسہولت کاروں کی دادو کے کچے کے علاقے کے گوٹھ میاں خان بھنڈ کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند کی سربراہی میں ضلع حیدرآباد‘ جامشورو ‘دادو اور مٹیاری پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن شروع کرکے متعدد افرادکوحراست میں لے لیا۔  ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ‘ ایس ایس پی جامشورو کیپٹن طارق ولدیت‘ ایس ایس پی دادو منیرشیخ ودیگر افسران خودآپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔
تازہ ترین