• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎جڑانوالہ واقعہ قابل مذمت ہے، شہباز شریف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ‎پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا۔ ایسے محسنوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ہے۔ مسیجی برادری کی یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے۔ 

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کی اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی آئین اور قانون۔ علماء اور مشائخ قرآن و سنت کے منافی ایسے قابل نفرت اقدامات کی بھرپور مذمت کریں۔ 

شہباز شریف نے کہا ‎پوری قوم کے لیے یہ واقعہ قابل مذمت، باعث افسوس اور باعث ندامت ہے۔ ‎پنجاب حکومت نذر آتش کیےگئے چرچ اور گھروں کی بحالی کے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ‎ایک بار پھر سانحہ 9 مئی کی یاد تازہ ہوگئی، قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید