• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات میسر ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تمام سہولیات میسر ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نماز اور قرآن مجید کی تلاوت کی سہولت میسر ہے، وہاں کی مسجد کے امام بھی ان سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید کی درخواست کی ہے، عدالت نے اجازت دی تو جیل مینول کے مطابق ان کے جو حقوق ہیں ملیں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قومی زبان اردو ہے تو الیکشن لڑنے والوں کو اردو ضرور آنی چاہیے، تمام تفاسیر اردو میں ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اثر و رسوخ استمال کر کے چیزوں کا ایوالویشن کروایا گیا، رسیدیں جمع کرائی گئیں، ہمیں پتا لگا تھا کہ گوگی کا گھڑیاں بیچنے میں رول تھا۔

محسن شاہنواز رانجھا نے یہ بھی کہا کہ فرح گوگی، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست تھی، اس حوالے سے اُن کا رول بنتا ہوگا، چیزیں سامنے آرہی ہیں، ان کی بیگم کا رول ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، بہت دیر ہوئی ہے، کابینہ ڈویژن کے بیچ میں جو توشہ خانہ کے لوگ تھے، انہیں پہلے تحفظ حاصل رہا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے کیس دائر کیا تو کہتا رہا کہ یہ ایف آئی اے اور نیب کا بھی کیس بنتا ہے، یہ اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کابینہ ڈویژن نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی، پاکستان انفارمیشن کمیشن نے چیزیں پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محسن شاہ نواز نے کہا کہ کابینہ ڈویژن چاہتا تھا کہ توشہ خانہ کیس کو پبلک نہ کیا جائے، کابینہ ڈویژن میں کافی لوگوں نے توشہ خانہ گھڑیوں کی ایوالویشن مینج کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید