• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال یوریشیا ایکسپو اور کانفرنس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)سابق وفاقی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبال چین کے صوبے شن جیانگ کی حکومت کی دعوت پر ارومچی پہنچ گئے۔ وہ یوریشیا ایکسپو اور کانفرنس میں شرکت کریں گے ،پاکستانی وفد اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کے اعزاز میں مقامی قیادت کی طرف سے عشائیہ دیا گیا جس میں سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔یوان لی جینگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کی سی پیک کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔چین کے عوام سی پیک کے لئے خدمات ان کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے عشائیہ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال بندھن سے جڑی ہے۔ سی پیک کا فیز ٹو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پہ لے جائے گا۔ شن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارتی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ سے سی پیک آگے بڑھے گا۔۔ایم ایل ون ریلوے کا منصوبہ بالآخر چین اور پاکستان کو بھی باہم منسلک کریگا۔ سی پیک سے جڑ کر پورا خطہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید