• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

شاہ محمود قریشی----فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی----فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ، جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

قومی خبریں سے مزید