• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کے بعد گھر پہنچے ہی تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا، اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ امید تھی پی ڈی ایم حکومت کے نکلنے کے بعد لاقانونیت کا راج ختم ہو جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے نگراں حکومت اپنی پیشرو فاشسٹ حکومت کے ریکارڈ توڑنا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید