سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔
مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد آنے والی مسافر کوچ کے حادثے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔