پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ مشکل وقتوں میں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا ساتھ دیا،سیاسی جماعتوں سےدانشورانہ تجزیےکی ذمہ داری لینےکی توقع نہیں کرنی چاہیے۔
پیپلز پارٹی سے نکالے جانے پر امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسن حقانی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح دانشورانہ کام کو پارٹی سیاست میں روکا نہیں جاسکتا۔
اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا،فرحت الله بابر نے کہا تھا کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے اور تبصرے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں۔