• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کے دو کمروں پر مشتمل چھوٹے سے گھر کی تفصیلات سامنے آ گئیں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

کیا آپ یقین کریں گے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دو کمروں پر مشتمل ایک چھوٹے سے گھر میں  رہتے ہیں ؟ نہیں ناں! مگر یہ حقیقت ہے۔

پہلی اگست کو فوربز کی جانب سے دنیا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں۔

ایلون مسک ایپلیکیشن ایکس (ٹوئٹر)  اور الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ہیں جس کی مالیت 241.3 بلین ڈالر ہے، وہ رواں سال جون میں فرانس کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے تھے۔

مصنف والٹر آئزاکسن کی جانب سے ایلون مسک کی سوانح عمری لکھی گئی ہے جو کہ آئندہ ماہ 12 ستمبر کو ایمیزون پر ریلیز ہوگی۔

الٹر آئزاکسن نے ایلون مسک سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہیں جو اُنہوں نے 2020ء میں واپس خریدا تھا، یہ دو بیڈ روم والا مکان بوکا چیکا، ٹیکساس میں واقع ہے۔

الٹر آئزاکسن کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے راکٹ، الیکٹرک کاریں، اپنے دیگر منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور اِن کی تعمیل کے لیے اپنے تقریباً تمام مکانات بیچ دیئے ہیں اور ٹیکساس میں ایک چھوٹا سا گھر خریدا ہے۔

مسک کے سوانح نگار والٹر آئزاکسن نے اب مذکورہ مکان کی ایک نایاب تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

الٹر آئزاکسن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایک باورچی خانہ اور لِونگ روم کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے جس میں لکڑی کی میز رکھی ہوئی ہے۔

آئزیکسن نے انکشاف کیا ہے کہ مسک کی سوانح لکھنے کے دوران وہ ایلون مسک کے اس گھر میں اس لکڑی کی میز پر اُن سے ملاقات کیا کرتے تھے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک کا گھر صاف ستھرا مگر بے ترتیب سا نظر آ رہا ہے، تصویر میں نظر آنے والی کرسی پر صرف ایک جیکٹ لٹکی ہوئی ہے، لکڑی کی میز پر ایک راکٹ کا مجسمہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سفید جاپانی تلوار ’کٹانا‘ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

ایلون مسک نے اپنی بنیادی رہائش گاہ کے طور پر اتنا چھوٹا گھر خریدنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

اس کا انکشاف ایلون مسک کی سوانح عمری میں کیا جائے گا، یہ کتاب اب Amazon پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 12 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک پر لکھی جانے والی کتاب اسپیس ایکس کی جانب سے مدار میں 31 راکٹ بھیجنے، ٹیسلا کی دس لاکھ کاریں بیچنے، دنیا کا امیر ترین آدمی بننے اور اُن کی کامیابیوں کے گرد گھومتی دکھائی دے گی۔

ایمیزون ویب سائٹ پر ایلون مسک کی سوانح عمری کی قیمت $28 (تقریباً 2300 روپے) ہے۔

فہرست میں مسک کو ’ہمارے دور کا سب سے دلچسپ اور متنازع تخلیق کار‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید