• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے: سعودی کابینہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جدہ میں سعودی کابینہ کا اجلاس ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

اجلاس میں کابینہ نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے اثرات اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی واستحکام  پر غور کیا گیا، خاص طور پر علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے تناظر میں۔

کابینہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔

مزید براں اجلاس میں سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے نیب کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید