• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 15 ارب سے تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ فعال نہ ہوسکا

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( آر آئی یو ٹی) 15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے بعد تاحال فعال نہیں ہوسکا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے الگ الگ اسپتال کا افتتاح کیا تھا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ایک بار اسپتال کا افتتاح کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں مریضوں کےلیے ڈائیلاسز کے سوا کوئی سہولت موجود نہیں، اسپتال میں آپریشن تھیٹر، او پی ڈی اور ٹرانسپلانٹیشن کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق آر آئی یو ٹی غیر فعال ہونے کے باعث اسپتال کو پی کے ایل آئی کے سپرد کردیا گیا ہے، جس کی ٹیمیں دو بار اسپتال کا دورہ کرچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید