• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب ترامیم سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ریلیف مل گیا۔

سپریم کورٹ نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہا اس لیے درخواست خارج کرنے کے بجائے نمٹا دیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کو پسند آئے گا۔

سپریم کورٹ نے مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

قومی خبریں سے مزید