• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں اپیل پر سماعت جمعرات تک ملتوی کرنے کی مذمت کردی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کور کمیٹی پی ٹی آئی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے مطابق آزاد عدلیہ کے تصور کو یقینی بنانے کے لیے عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کور کمیٹی اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے انداز فیصلہ سازی کا نوٹس لیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 10 اے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کے فیئر ٹرائل کے بنیادی حق کے تحفظ کریں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ خود کو مقدمے کی سماعت سے فوری الگ کریں دراصل انہوں نے قانون اور انصاف کو محض ایک مذاق بنادیا ہے۔

کور کمیٹی اعلامیے کے مطابق انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے، معاملہ التواء میں ڈالنے کا واحد مقصد چیئرمین پی ٹی آئی سے انتقام و تشدد کے سلسلے کا دوام ہے۔

قومی خبریں سے مزید