صدر مملکت عارف علوی کے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقات کے لیے حکومت کو 10 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست کے زیر التوا ہونے تک آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ پر عمل درآمد روک دیا جائے۔