زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیتھ اسٹریک نے کہا کہ میں زندہ اور ٹھیک ہوں، یہ سب افواہ اور جھوٹ ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ میں یہ جان کر بہت پریشان ہوں کہ اتنی بڑی بات کو بنا تصدیق سوشل میڈیا کے دور میں پھیلایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کو پھیلانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے، مجھے اس خبر سے بہت دکھ پہنچا۔
واضح رہے کہ آج صبح کئی غیرملکی میڈیا رپورٹس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کی کینسر کے باعث موت کی خبریں دی گئی تھیں۔