• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پُرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے۔

کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوجائیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ توانائی اور خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے، جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، نوجوانوں کی فنی تربیت کی ضرورت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سننے کی ابتداء کرنے کی ضرورت ہے، انسان کو جو نعمتیں ملتی ہیں وہ فرد واحد کے لیے نہیں ہوتیں، نعمتیں شیئر کرنے کے لیے ہوتی ہیں، کمانا ہدف نہیں ہے، نعمتیں شیئر کرنا سنت ابراہیمی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ لوگ مایوس ہیں اور کہتے ہیں ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، کیا بھارت سے ماضی میں لوگ ملک چھوڑ کر نہیں گئے؟ ہم کیوں ہر چیز کو منفی انداز میں لے رہے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید