• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے شہباز، عمران، فضل الرحمٰن اور زرداری کو مدعو کر لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری کو مدعو کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ کر 24 اگست کو دن 2 بجے مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمٰن کو 24 اگست شام 3 بجے مدعو کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مدعو کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو  29 اگست شام 3 بجے مدعو کیا گیا، آصف علی زرداری کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے ایجنڈے میں حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت شامل ہے۔

اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات کی جائے گی۔

پارٹی سربراہان اپنے نمائندوں کے نام الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید