شیخوپورہ میں ساتھی کو چھڑانے کیلئے مسلح افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شیخوپورہ کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس ملزم ارحم کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی۔
ڈی پی او کے مطابق اشتہاریوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سنگین نوعیت کے 25 مقدمات میں گرفتار تھا۔