• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی، فورپاز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کے لیے غیر ملکی تنظیم فورپاز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق فورپاز ٹیم آج چڑیا گھر میں انتظامات کا جائزہ لے گی، ٹیم سفاری پارک میں ہتھنی کے نئے پنجرے کا بھی معائنہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فور پاز ٹیم کے ایم سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کرے گی، ملاقات کے بعد ہتھنی مدھوبالا کی منتقلی کی تاریخ کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید