کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی کے مطابق شہید پولیس اہلکار عادل پاک کالونی تھانے میں تعینات تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق اہلکار کو ایک گولی سینے اور ایک کندھے میں لگی، سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔