پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرکے کہا کہ جواب دینا پڑے گا یا دنیا سے منہ چھپا کر زندگی گزارنا پڑے گی۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے سخت سزائیں سنائی گئیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو سزائیں سناتے ہوئے کیا آپ نے اس طرح کا کوئی سوال پوچھا تھا؟ یا یہ سب آپ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے یاد آتا ہے؟
مریم نواز نے مزید کہا کہ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا، اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟